آرمی چیف سے نائیجریا کے وزیر دفاع کی ملاقات


راولپنڈی (صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نا ئیجریا کے وزیر دفاع نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان نائیجریا کو براعظم افریقہ کا اہم ملک سمجھتا ہے، خطے میں قیام امن کیلئے نائیجریا کے کردار کو سراہتے ہیں۔

واضح رہے کہ نائیجریا اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور کشمیر سمیت عالمی مسائل پر دونوں ممالک یکساں موقف رکھتے ہیں۔