شہبازشریف سے ایم کیوایم پاکستان قیادت کی اہم ملاقات


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف سے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کی اہم ملاقات۔پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کی خصوصی دعوت پر ملاقات میں شرکت،

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد میں عامر خان، وسیم اختر اوروفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق شامل تھے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدراور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، (ن)لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سردار ایاز صادق،رانا ثناء اللہ خان، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ ایڈووکیٹ ، مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر رہنمابھی موجود تھے۔

قائدین  نے قومی اور عوامی اہمیت کے امور پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے، تعاون سے متعلق تجاویز کا تبادلہ جاری رکھنے پر مشاورت کی۔ جبکہ (ن)لیگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف اور مولانا فضل رحمن کوکل (بدھ)کے روز شام 5 بجے کی دعوت دے دی۔ اپوزیشن قائدین اور ایم کیو ایم میں ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق ،شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پارٹی وفود کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔