کابل (صباح نیوز)اسلامی امارات افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ ہم دنیاکیلئے خطرہ نہیں ہیں ، ہم دوسرے ممالک سے اعتمادسازی کیلئے تیارہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ آزادی کی جنگ تھی جوکہ ہمارا جائز حق تھا ، افغانستان کے عبوری وزیر داخلہ نے کہاکہ ہم دنیا سے بہتر تعلقات کے خواہاں اور دوحہ معاہدے کے پابند ہیں۔
سراج الدین حقانی نے کہاکہ ہم دنیا کی سیکورٹی کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہیں اور ہم باقی ممالک کے ساتھ اعتماد قائم کرنے کے لئے تیار ہیں۔