پاکستان کی جانب سے کمبوڈیاکی قومی آزادی کی 68ویں سالگرہ پر مبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے کمبوڈیاکی قومی آزادی کی 68ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستانی دفترخارجہ نے سوشل میڈیا پربیان میں کمبوڈیا کی قومی آزادی کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ  ہم کمبوڈیا کی حکومت اور عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔