مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) اسرائیل کی بڑی ملوں نے آٹے کی قیمتوں میں پہلے اضافے کا اعلان کردیا جو دو دنوں میں 18 فیصد کی شرح سے نافذ ہو جائے گی۔
مل کو آٹے کی قیمتوں میں مزید 20 فیصد اضافے کی توقع تھی اگر یوکرین جنگ شروع ہونے سے پہلے مارکیٹ جمود پر واپس نہیں آتی کیونکہ روس اور یوکرین دنیا کے سب سے بڑے گندم برآمد کنندگان میں شامل ہیں۔
اسرائیل کو دو خطوں سے گندم سپلائی کی جاتی ہے۔ پہلی مشرقی یورپ سے آتی ہے اور دوسری امریکا، روس، یوکرین سے جہاں اب گندم کی قیمتوں میں 40سے50 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
آٹے کی کمپنی نے اعلان کیا کہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کردیا گیا ہے اور ملک میں آٹا مزید 18 فی صد مہنگا ہوگیا ۔