اسرائیلی فوج کی فلسطینی شہر طمرہ میں کارروائی، 47 فلسطینی گرفتار


مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے اندرون شہر طمرا میں کارروائی کرتے ہوئے47 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی پولیس نے بلدیہ کے ایک ملازم سمیت شہر کے 47 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں طمرہ  کے محلوں اور گلیوں میں  تلاشی کے دوران 46افراد کو حراست میں لے لیا ۔