پاکستان اور افغانستان نے دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ٹرکوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دیدی ، عبدالرزاق داؤ د


اسلا م آباد(صباح نیوز) مشیر تجارت عبدالرزاق  داو دنے کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ٹرکوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دیدی ہے،21 مارچ 2022 سے دونوں ممالک کے ٹرک سرحد کے آر پار جاسکیں گے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ نقل و حرکت عارضی داخلہ کی دستاویزات(ٹی اے ڈی) کے ذریعے ہو سکے گی۔عبدالرزاق داود نے کہا کہ افغان ٹرانسپورٹرز کابل میں پاکستانی سفارت خانہ اور قندھار میں قونصل خانہ سے اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ پاکستانی ٹرانسپورٹرز پشاور اور کوئٹہ کے قونصل خانوں سے عارضی اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔

مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی پیشرفت ہے،اس سے ہمارے تجارتی تعلقات افغانستان، وسطی ایشیا اور اس سے بھی آگے تک بڑھیں گے