نیامے(صباح نیوز)نائیجر میں سکول میں آ تشزدگی سے 26 بچے ہلاک ہو گئے اور13بچے زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجرکے شہرمراڈی کے ایک سکول میںآتشزدگی سے 26بچے ہلاک اور13زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہلاک ہونیوالے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔
مقامی گورنر نے بتایا کہ جنوبی نائیجرمیں کم از کم سکول کے26 بچے اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کے کلاس روم جو بھوسے اور لکڑی سے بنے ہوئے تھے میں آگ کی لپیٹ میں آگئے۔نائیجر جو دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے
انہوں نے بچوں کو تعلیم دینے کے لیے ہزاروں کلاس رومز بھووسوں اور لکڑی سے ہی اپنی مدد آپ تعمیر کیے ہیں۔آتشزدگی کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہو چکے ہیں لیکن بچوں کی اتنی بڑی تعداد میں اموات پہلی بار ہوئی ہیں۔
مقامی ٹیچرز یونین نے کہا کہ بچوں کو بھوسوں کی کلاسز میں پڑھانا زیادہ خطرناک ہے، اس سے اچھا انہیں کھلی فضا میں درخت کے نیچے ہی پڑھا لیا جائے۔