اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کسی قسم کے کوئی ذاتی مفادات نہیں ہیں جس کے لئے وہ قومی مفاد پر سمجھوتہ کریں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مقامی اور عالمی طور پر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور اس غیریقینی کی صورتحال سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لائے گی تو یہ ناکام ہوجائیں گے کیونکہ عمران خان کے کوئی ذاتی مفادات نہیں جس کے لئے وہ سمجھوتہ کریں اور اپوزیشن کے پاس آگے کا کوئی لائحہ عمل نہیں۔
انہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمہوری طریقہ استعمال کرے اور لوگوں کو خریدنے کی کوشش نہ کرے کیونکہ عوام نے پی ڈی ایم کو کبھی سپورٹ نہیں کیا ہے اور یہ آگے بھی ناکام ہی ہونگے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد اپوزیشن کیخلاف قانونی گھیرا ئومزید تنگ کردیا جائیگا۔