اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاکس فورس(ایف اے ٹی ایف)کے تکنیکی پیرامیٹرز مکمل کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے اور اسے جلد تسلیم کرلیا جائے گا۔
وزیر توانائی کا تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب مالیاتی نگرانوں کے پاکستان کو دہشتگردی مالی معاونت کی گرے لسٹ میں برقرار رکھتے ہوئے دیگر کمیوں کو بہترکرنے کے لیے کا کہا، پاکستان کے مالیاتی نظام میں 34 ایکشن پوائنٹ میں سے صرف 2 نامکمل ہیں، جنہیں جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
پاکستان کو 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا جس کے بعد غیر ملکی فرمز ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مزید محتاط ہوگئے تھے۔تاہم ہائبرڈ پلینری اجلاس کے اختتام میں پیرس کی عالمی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معانت کی نگران نے پاکستان عالمی سطح پر کیے گئے مالیاتی جرائم کے خلاف کوشش کے عزم کو سراہتے ہوئے اسے مضبوط ترقی قرار دیا۔
حماد اظہر نے ٹوئٹ کیا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف غیر متزلزل قومی عزم کے ساتھ ہماری لڑائی جاری ہے، ہم ان سرگرمیوں کے خلاف جنگ عالمی تکمیل کے لیے نہیں کی بلکہ یہ سب سے پہلے ہمارے اپنے مفاد کے لیے ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ایکشن پلان کے 7 میں سے 6 آئٹمز سے غیر مثالی مدت میں نمٹا جاچکا ہے، جبکہ دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق ایکشن پلان میں موجود 27 میں سے 26 آئٹم مکمل ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ متعدد ممالک کا ماننا ہے کہ ہم یہ پلان پہلے ہی مکمل کر چکے ہیں۔