اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اور روس میں بڑھتے تعلقات پر برطانیہ نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف کا دورہ منسوخ کر دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق مشیرقومی سلامتی ڈاکٹر معیدیوسف کا دورہ برطانیہ منسوخ ہو گیا ہے انہوں نے رواں ہفتے برطانیہ کا دورہ کرنا تھا۔
مشیرقومی سلامتی کو برطانوی حکومت نے دورے کی دعوت دی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان کے تاریخی دورہ روس کے بعد برطانیہ نے معید یوسف کا دورہ منسوخ کر دیا۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ روس کے بدلے میں امریکا نے نیشنل بینک آف پاکستان پر50.4ملین ڈالر کا بھاری جرمانہ عائد کیا تھا۔