سنگاپور(صباح نیوز) روس یوکرین کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل 117 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 114 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا ہے۔
عالمی منڈی میں گیس کی قیمت بھی 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح کے قریب آگئی جبکہ دوران ٹریڈنگ گندم کی قیمت میں ایک بار پھر 5 فیصد اضافہ ہو گیا۔
دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت 117ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ روس ، یوکرین کے مابین حالیہ تنازع کا نتیجہ ہیں، امریکی خام تیل 3ڈالر 23سینٹ مہنگا ہو کر 113ڈالر 83سینٹ پر فروخت ہونے لگا۔ برطانوی خام تیل 3ڈالر 56 سینٹ مہنگا ہوا
خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے عالمی منڈی میں تیل اور اجناس کی قیمتیں بہت تیزی سے اوپر جا رہی ہیں۔