اسلام آباد(صباح نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح بھی صفرہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح صفر کی گئی۔واضح رہے کہ حکومت نے یکم مارچ کو پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں 10روپیکم کی تھیں۔