وزیراعظم کی بہترین پالیسیوں سے معیشت کا پہیہ چل رہا ہے ،فرخ حبیب


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی بہترین پالیسیوں سے معیشت پہیہ چل رہا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آرنے مالی سال 2021-22جولائی تافروری 8 ماہ میں 3799ارب کا ٹیکس جمع کیاجو پچھلے مالی سال کی اسی مدت سے 30% زیادہ ہے۔2018 میں ن لیگ حکومت کے آخری سال میں ٹوٹل ٹیکس 3800ارب جمع ہواتھا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ و زیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسیوں کے باعث کورونا کے باوجود ملک میں معیشت کا پہیہ چل رہا ہے۔ایف بی آرنے مالی سال 2021-22 جولائی تافروری 8 ماہ میں 3799ارب کا ٹیکس جمع کیاجو پچھلے مالی سال کی اسی مدت سے 30% زیادہ ہے۔2018 میں ن لیگ حکومت کے آخری سال میں ٹوٹل ٹیکس 3800ارب جمع ہواتھا۔