اسلام آباد(صباح نیوز)ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حامد واحیدی نے اسلام آباد میں فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔فضائیہ کے سربرا ہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان جاری باہمی تعاون میں مزید اضافہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایرانی کمانڈر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے ہوا بازی کی صنعت میں مقامی طور پر پیداوار کی صلاحیت میں اضافے کی تعریف کی۔
انہوں نے پاک فضائیہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔