ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کا جبری گمشدہ افراد کے مسئلے پر احتجاجی  مظاہرہ تین مارچ کو ہو گا


اسلام آباد (صباح نیوز)جبری گمشدہ افراد کے مسئلے پر احتجاجی مظاہرہ3 مارچ کو ہو گا ۔

ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن  آمنہ مسعود جنجوعہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی جانب سے جبری گمشدہ افراد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 3مارچ صبح 11بجے سے رات 10 بجے تک ڈی چوک اسلام آباد میں ہوگا

احتجاجی مظاہرہ میں پورے پاکستان کے جبری گمشدہ افرادکے لواحقین کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس میں شرکت کرکے اپنے پیاروں کیلئے آواز اٹھائیں اور انصاف طلب کر یں ۔