اسلام آباد(صباح نیوز)اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لئے مارچ کے پہلے ہفتے میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے درخواست جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی حکمت عملی طے کرلی۔
اسپیکرقومی اسمبلی سے اجلاس فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لئے حکمت عملی طے کر لی ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے مارچ کے پہلے ہفتے میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کروانے کی حکمت عملی طے کی گئی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سے فوری طور پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔اجلاس بلانے کا فیصلہ اپوزیشن کی نو رکنی کمیٹی نے باہمی مشاورت اوراتفاق رائے سے کیا ہے۔ اجلاس بلانے کی تاریخ مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد دی جائے گی۔ اسپیکر اور حکومت کی طرف سے اوآئی سی اجلاس کی تیاریوں کے حوالہ سے امور کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔