اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے مابین آبی تنازع پر مذاکرات کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونگے، دس رکنی بھارتی وفد ان مزاکرات میں شرکت کرے گا۔ مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی انڈس واٹر کمیشن کے کمشنر مہر علی شاہ کریں گے جبکہ بھارتی وفد کی قیادت پی کے سکسینہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پراعتراضات کے بعد یہ پہلااجلاس ہوگا۔اس حوالے سے کمشنر انڈس واٹر کمیشن مہر علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان کو دریائے چناب پر کیرو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ ڈیزائن پراعتراض ہے اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیرمیں دریائے پونچھ پر مانڈی پروجیکٹ پربھی اعتراض ہے۔
مہرعلی شاہ کے مطابق دریائے سندھ پر24میگاواٹ کے نیموں چلنگ کیڈیزائن پر بھی اعتراض ہے اور مذاکرات کے دوران ہم دریائے سندھ پرٹربوک شیوک منصوبے کیڈیزائن پراعتراض اٹھائیں گے۔
کمشنر انڈس واٹر کمیشن نے مزید بتایا کہ مذاکرات میں 25 میگاواٹ کے ہنڈررمان، دریائے سندھ پرسانکو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور19 میگا واٹ کے مینگڑم سانگرا پربھی اعتراضات اٹھائے جائیں گے۔انڈس واٹر کمشنر کے مطابق بھارتی وفد مذاکراتی اجلاس کے بعد 4مارچ کو واپس بھارت روانہ ہوجائیگا۔۔