اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ (ن)لیگ واحد پارٹی ہے جو وعدہ کرتی ہے پورا کرتی ہے۔2013 وعدہ کیا تھالوڈ شیڈنگ ختم کریں گے، دہشتگردی کا قلع قمع کریں گے، معیشت بحال کریں گے۔
ان خیالات کااظہار احسن اقبال نےٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2018، 11,000 میگا واٹ بجلی کے منصوبے، زیرو لوڈ شیڈنگ،امن بحال،ترقی کی شرح 6 فیصد،29ارب ڈالرز کی ریکارڈ سرمایاکاری سے سی پیک کامیاب۔جبکہ وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کے بیان پر کہ اپوزیشن 23مارچ کو لانگ مارچ لے کر نہیں آئے گی
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گویا کہ وزیر داخلہ کو یقین ہے کہ حکومت کی اس سے پہلے ہی چھٹی ہو جائے گی۔