اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں، ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب آئیں گی ۔
سرپرائز ڈے کے نام سے مشہور آپریشن سوفٹ ریٹورٹ کو 3 سال مکمل ہونے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتا ہوں، مذاکرات کی خواہش کوکبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے، ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو ثابت کرکے دکھایا جب اس نے حملے کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب آئیں گی۔