آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میںجانبازوں نے پاکستانیوں کا سر فخر سے اونچا کیا،فواد چوہدری


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج سے تین سال پہلے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا تاریخی معرکہ وقوع پذیر ہوا، میں خوش قسمت ہوں کہ اس تمام فیصلہ سازی کے مرحلے کا حصہ رہا۔

ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے جانبازوں نے جس طرح پاکستانیوں کا سر فخر سے اونچا کیاوہ تاریخ کا حصہ ہے،وزیر اعظم اور فوجی کمانڈ نے جس طرح قیادت دی وہ کہانی سننے سے تعلق رکھتی ہے۔