کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید20افراد جاں بحق


اسلام آباد(صباح نیوز)مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید20مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد30173تک پہنچ گئی۔ملک بھر میں کوروناوائرس کے847نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد36803تک پہنچ گئی ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.11فیصد تک پہنچ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک12 کروڑ43لاکھ9ہزار711 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوںکے دوران5لاکھ10ہزار878افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک9کروڑ62لاکھ18ہزار183افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی 3لاکھ89ہزار409خواراکیںلگائی گئیں۔

ملک بھر میںاب تک کوروناوائرس کی کل20کروڑ 94لاکھ 38ہزار557خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں9لاکھ22ہزار218کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔اب تک ملک بھر میں 40لاکھ93ہزار 786افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 73278افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹرڈوزلگائی گئی۔پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15لاکھ8ہزار504تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے14 لاکھ41 ہزار528مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1113تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح95.6فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1236مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھردوسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7510تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد598تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5302تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22667تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان86،آزاد جموں وکشمیر462جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد178تک پہنچ گئی۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ36ہزار575مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ82ہزار309،صوبہ خیبر پختونخوا میں 202295،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد132683،صوبہ بلوچستان34864، آزادجموں وکشمیر41697جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد11105تک پہنچ گئی۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد134292،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد216051،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ1ہزار108،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ67ہزار309،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 35325 ،آزاد کشمیر42946اور گلگت بلتستان میں11473افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں13497افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8067، خیبر پختونخوا میں6246، اسلام آباد میں1011، گلگت بلتستان میں190، بلوچستان میں375اور آزاد جموں و کشمیر میں787فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ ایک فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ63لاکھ93ہزار595ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے40127نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔