سرینگر جموں شاہراہ برف باری ، لینڈسلائیڈنگ کے باعث دوبارہ بند


سرینگر:مقبوضہ جموں وکشمیر میں وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والے واحد سرینگر جموںشاہراہ قاضی گنڈ کے علاقے میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور برف باری کیوجہ سے ٹریف کیلئے دوبارہ بند ہو گئی ہے۔

محکمہ ٹریفک کے ایک افسر نے بتایا کہ قاضی گنڈ علاقے میں تازہ برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب شاہراہ دوبارہ بند ہو گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ برف اور لینڈ سلائیڈنگ ملبے کو ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ شاہراہ وادی کشمیر کی لائف لائن ہے اور کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی مرکزی سڑک ہے۔ضروری سامان سے لدے کشمیر جانے والے ٹرک اور دیگر گاڑیاں ہائی وے سے گزرتی ہے۔۔۔