چین کے صدر شی جن پھنگ کی سال 2021 کے دوران مصروفیات انتہائی زیادہ رہیں


بیجنگ(صباح نیوز)چین کے صدر شی جن پھنگ  سال 2021 کے دوران دنیا بھر میں سربراہاں مملکت کی نسبت زیادہ مصروف رہے۔ چینی خبر ایجنسی شہنوا کے مطابق  سال 2021 کے دوران، شی جن پھنگ کی مصروفیات انتہائی زیادہ رہیں۔

گزشتہ مہینوں میں، انہوں نے پارٹی کی صد سالہ تقریب سے خطاب میں ہر لحاظ سے ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرے کے قیام کا اعلان کیا، تبت کا دورہ کیا ۔ چین کے پہلے خلائی اسٹیشن پر کام کرنے والے خلابازوں سے بات کی،

اقوام متحدہ کی آن لائن اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ روسی صدر ویلادیمیر پوٹن،  امریکی صدر جو بائیڈن سمیت عالمی رہنماں سے فون یا ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی۔

اگلے ہفتے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی، حکومتی جماعت کے ایک اعلی سطحی بند کمرہ اجلاس جو کہ  میونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19ویں مرکزی کمیٹی کا چھٹا مکمل اجلاس ہے میں شرکت کریں گے۔

اس اہم  اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 100 سالہ جدوجہد کی اہم کامیابیوں اور تاریخی تجربات کے حوالے سیایک تاریخی دستاویز پیش کی جائے گی۔