کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید14افراد جاں بحق


اسلام آباد (صباح نیوز )مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے ملک بھر میں مزید14مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد30153تک پہنچ گئی ۔ہفتہ کے روز ملک بھر میں کوروناوائرس کے1207نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد37212تک پہنچ گئی ہے ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.25فیصد تک پہنچ گئی ۔

این سی او سی کے مطابق اب تک12 کروڑ43لاکھ9ہزار711 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران5لاکھ10ہزار878افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک9کروڑ62لاکھ18ہزار183افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی 3لاکھ89ہزار409خواراکیں لگائی گئیں۔ ملک بھر میںاب تک کوروناوائرس کی کل20کروڑ 94لاکھ 38ہزار557خوراکیں لگائی جا چکی ہیں ۔ جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں9لاکھ22ہزار218کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔اب تک ملک بھر میں 40لاکھ93ہزار 786افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 73278افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹرڈوزلگائی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سےملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15لاکھ7ہزار657تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے14 لاکھ40 ہزار292مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1117تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق  پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح95.5فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے25313مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھردوسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7925تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد607تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5214تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22672تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان89،آزاد جموں وکشمیر531جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد174تک پہنچ گئی۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ36ہزار266مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ82ہزار82،صوبہ خیبر پختونخوا میں 201774،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد132624،صوبہ بلوچستان34858،آزادجموں وکشمیر41591جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد11097تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد134240،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد215936،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ789،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ67ہزار،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 35322 ،آزاد کشمیر42909اور گلگت بلتستان میں11461افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13493افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8062، خیبر پختونخوا میں6233، اسلام آباد میں1009، گلگت بلتستان میں190، بلوچستان میں375اور آزاد جموں و کشمیر میں787فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ ایک فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ63لاکھ53ہزار468ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے53625نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔