المحصنات کمیونٹی سینٹر پاکستان کے تحت سہ روزہ تربیتی ورکشاپ آج منصورہ میں ہوگی


لاہور(صباح نیوز)المحصنات کمیونٹی سینٹر پاکستان کے تحت منصورہ لاہور میں 25 تا 27 فروری 2022 ایک سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان بھر سے المحصنات کمیونٹی سینٹر کے ذمہ داران شرکت کریں گے۔

ورکشاپ کے تینوں روز مختلف تربیتی پروگرامز پیش کئے جائیں گے۔ورکشاپ کے دوسرے روزحلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل  دردانہ صدیقی شرکا سے خطاب کریں گی۔دیگر مقررین میں عظیم صدیقی، عائشہ یاسمین،نائلہ اقتدار، حفصہ اشرف ، رخسانہ ضیا،فرحانہ اورنگزیب، میمونہ شہباز اور کہکشاں انوار شامل ہیں۔

ورکشاپ کی نظامت کے فرائض میمونہ شہباز انجام دیں گی جبکہ نگراں المحصنات کمیونٹی سینٹر فرحانہ اورنگزیب نے ہدایت کی ہے کہ تمام ذمہ داران اپنی کل وقتی شرکت کو یقینی بنائیں