رحمن ملک ایچ ایٹ قبرستان میں سپرد خاک


اسلا م آباد(صباح نیوز)سابق وزیرِ داخلہ رحمن ملک کو اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

رحمن ملک کی نمازِ جنازہ میں پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر، سیاسی رہنمائوں ضیااللہ شاہ، سابق میئر سردارنسیم احمد، دانیال تنویر، زمردخان، نیر بخاری،چیئرمین پیمرا سلیم بیگ، وفاقی وزیر غلام سرور خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، وفاقی وزیر شبلی فراز ،کنوردلشاد  اور دیگر رہنماوںنے شرکت کی۔رحمن ملک کے جنازے میں زمرد خان نے سویٹ ہوم کے بچوں کے ہمراہ شرکت کی،

نماز جنازہ میں عراق کے سفیر حمد عباس اور ن لیگ کے رہنما راجہ ظفرالحق نے بھی شرکت کی۔رحمان ملک کوڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر کے قریب سپردخاک کردیا گیا،یاد رہے کہ گزشتہ روز  پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمن ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، رحمن ملک کچھ وقت سے کورونا وائرس میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔