اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان نے عراقی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر د ہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان عراقی عوام اورحکومت کے سا تھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
یاد رہے بغداد دہشت گرد حملے میںمتعدد افراد زخمی ہوئے تاہم عراقی وزیراعظم محفوظ رہے۔