اسلام آباد (صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے فلسطینی طلبہ وطالبات کیساتھ عیدالفطرمنا نے کا اہتمام کیا اس سلسلے میں ایک میگاایونٹ کاانعقادکیاگیاجس کے مہمان خصوصی صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن تھے۔
نائب صدرائیرمارشل(ر)فاروق حبیب،ڈائریکٹرفلسطین اسکالرشپ پروگرام ڈاکٹرسعدظفر،وائس چانسلررفاہ یونیورسٹی حسن خان،کرنل سیف الرحمن سمیت الخدمت کیدیگر ذمہ داران نے اپنی فیملیزسمیت غزہ کے طلبہ کیساتھ عیدمنائی۔ نمازعیدکی ادئیگی کے بعدمعززمہمانوں کے لے خصوصی دعوت کااہتمام کیاگیا تھا جس میں فلسطینی اورپاکستانوں کھا نے تیار تھے۔
ڈاکٹرحفیظ الرحمن نیاس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غزہ میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی کے بعد وہاں کے طلبہ کاتعلیمی سلسلہ رک گیا جس پرالخدمت فاؤنڈیشن نیان طلبا وطالبات کوپاکستان لاکرانہیں اسکالرشپ فراہم کی۔
راولپنڈی،اسلام آباد،لاہورسمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں الخدمت نے قومی سطح کی معیاری یونیورسٹیزسے معاہدے کیے اورطلبہ کیلئے رہائش، فوڈ، میڈیکل سمیت دیگرضروریات کی فراہمی کوبھی یقینی بنایا۔
اب تک پاکستان لائے جانے والے میڈیکل اور نان میڈیکل طلبا کی تعدادکم وبیش 250 سے زائدہے جن میں سے25طلبہ اپنی میڈیکل کی تعلیم مکمل کرکے غزہ کے لیے واپس روانہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی طلبہ کی میزبانی پاکستان قوم کیلیے فخراوراعزازکا باعث ہے،ہم نے جس یونیورسٹی سیرابطہ کیا۔
انہوں نے اپنے دروازے اوردل کشادہ کئے اورالخدمت کیاشتراک سیان بچوں کواسکالرشپ فراہم کی۔ عیدڈ ے کی تقریب میں ان طلبہ کوعیدی اورتحائف دئیے گئے اس موقع پرطلبہ نے روایتی اندازمیں عیدمنائی ۔