لاہور(صباح نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ٹیلی فونک رابطہ وزیراعظم نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گورنر سندھ نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے, وزیراعظم صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے ,
وزیراعظم گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عیدالفطر کے موقع پر وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ؛ عیدالفطر کی مبارکبادوزیراعظم نے ان رہنماں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر ، گورنر پنجاب اور گورنر گلگت بلتستان کی بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار وزیراعظم کی ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا ؛ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عیدالفطر کے موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے رابطہ اور عیدالفطر کی مبارکبادصدر آزاد جموں و کشمیر کی بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم ۔