لاہور (صبا ح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر،ملائیشین ہم منصب اوربحرین کے بادشاہ ،ترکمانسان ،قازقستان اوردیگر غیر ملکی سربرہان سے ٹیلی فونک رابطہ، وزیراعظم نے غیر ملکی سربراہان مملکت کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سے ٹیلیفونک رابطہ ،وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔گزشتہ سال UNGA اور D-8 سربراہی اجلاس کے دوران نیویارک اور قاہرہ میں اپنی گرمجوش اور نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سیاحت میں مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک کے مابین عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے ثقافتی وفود کے تبادلے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے بنگلہ دیش سے ایک ثقافتی وفد کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے کی تجویز دی جس میں پرانے اور نئے فنکار بالخصوص لیجنڈ اداکارہ رونا لیلی بھی شامل ہوں۔وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلی فون پر ملائیشیا کے وزیر اعظم عزت مآب انور ابراہیم اور ملائیشیا کی برادر قوم کو عید الفطر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔گزشتہ اکتوبر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملائیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بحرین کے بادشاہ سے ٹیلی فونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مملکت بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی۔ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں بحرین کے ساتھ قریبی اور خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ کا بحرین میں موجود پاکستانی برادری کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان، قازقستان اور ایران کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ عید کی مبارکباد دی،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ترکمانستان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکمانستان کے عزت مآب سردار بردی محمدوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الفطر کے موقع پر انہیں اور برادر ترکمان قوم کو مبارکباد دی۔
انہوں نے ترکمان قومی رہنما اور پیپلز کانسل (Halk Maslahaty) کے چیئرمین عزت مآب گربنگولی بردی محمدوف کو بھی عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان گرمجوش اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت دیکھنا حوصلہ افزا ہے۔ وزیراعظم پاکستان اور قازقستان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہوزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قازقستان کے صدر عزت مآب قاسم جومارت توکایف کے ساتھ گفتگو کی.
وزیر اعظم نے انہیں اور قازقستان کے عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔اپنی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا، آنے والی مصروفیات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دو طرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، دونوں لیڈروں نے زراعت، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں اشتراک کی مثبت پیشرفت کو بھی سراہا۔عیدالفطر کے موقع پر وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا وزیراعظم نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر صدر، ایران کے سپریم لیڈر اور ایران کے برادر عوام کو تہہ دل سے عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں اور ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے وہ تجارت میں اضافے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی، انہیں سرحدی سلامتی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مزید قریبی تعاون کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب محمد بن زید النہیان کو عید کی مبارکباد دی وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر، اماراتی شاہی خاندان کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے برادر لوگوں کو عید کی مبارک باد، اور ان کی مسلسل خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے گزشتہ ماہ ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کیا۔
وزیر اعظم نے بوسنیا اور ہرزیگووینا کے رکن صدر ڈاکٹر ڈینس بیکیرووچ کو عید الفطر پر مبارک باد عیدالفطر کے موقع پر وزیراعظم نے بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کے رکن ایوان صدر ڈاکٹر ڈینس بیکیرووچ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے انہیں اور بوسنیا اور ہرزیگووینا کے عوام کو کی دلی مبارکباد دی اور ان کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ بوسنیا کے رہنما نے بھی وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان کے عوام کو عید کی مبارک باد دی۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم پاکستان نے بوسنیا اور ہرزیگوینا کے ساتھ اپنے گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا