غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ24 گھنٹوں میں43 افراد شہید ،115 زخمی

غزہ (صباح نیوز) غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ24 گھنٹوں میں43 افراد شہید اور115 زخمی ہوگئے ہیں۔اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں شہدا اور زخمیوں کی روزانہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران غزہ کے اسپتالوں میں 43شہدا (جن میں 2 وہ ہیں جو ملبے سے نکالے گئے) اور 115زخمی پہنچے۔کئی شہدا اور زخمی اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں، جن تک امدادی کارکن اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں نہیں پہنچ پا رہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق18مارچ 2025ء سے اب تک 896شہید، 1,984زخمی ہوچکے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق7اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 50,251اور زخمیوں کی تعداد 114,025ہو چکی ہے۔ہم غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والوں کے اہلخانہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ وزارت صحت کے ریکارڈ میں مکمل اندراج کے لیے درج شدہ لنک کے ذریعے اپنی تفصیلات فراہم کریں۔