گوادر (صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع گوادر میں حملہ آوروں نے مرکزی شاہراہ بند کرکے گاڑیوں سے اتارکر 9 افراد کو قتل کردیا اور بندرگاہ سے سامان لے کر جانے والی متعدد بھاری گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا،
صدرمملکت ،وزیراعظم اور دفاقی وزیرداخلہ نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ ہائی وے پولیس کے ایس ایس پی حفیظ بلوچ نے بتایا کہ ہائی وے بلاک کرنے والے مسلح افراد نے 5 افراد کو قتل کر دیا، انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ گوادر بندرگاہ سے یوریا افغانستان لے جانے والے 3 طویل ٹریلرز کو تاجبان کے علاقے میں آگ لگا دی گئی۔ایس ایس پی بلوچ کے مطابق تربت، پنجگور اور پسنی میں بھی سڑکیں بند ہیں، لیویز حکام نے کہا کہ بولان، کولپور اور مستونگ کے علاقوں میں بھی رکاوٹیں دیکھی گئیں، لیویز اہلکاروں نے بتایا کہ مستونگ کے علاقے میں ان کی ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی گئی۔سکیورٹی فورسز اس علاقے کی طرف بڑھ گئی تھیں جہاں عسکریت پسندوں نے شاہراہوں کو بند کر رکھا تھا۔
دوسری جانب حکام نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پسنی اور اورماڑہ کے درمیان کلمت کے علاقے میں کراچی جانے والی مسافر بس سے اتار کر 4 افراد کو قتل کیا گیا۔مقامی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مسلح افراد نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد چار مسافروں کو قتل کردیا اور دیگر 3 کو اپنے ساتھ لے گئے۔*صدر مملکت آصف علی زرداری کی گوادر میں مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت کی اور، دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ صدر مملکت نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے ۔صدرمملکت نے کہا کہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کی دشمن ہیں، دہشت گرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے ۔صدر مملکت کی حملے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا صدر مملکت کی جانبحق افراد کے لیے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، وزیرِ اعظم کی جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا. کی ہے ،وزیرِ اعظم کی واقعہ میں زخمی ہونے والے فرد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،
وزیرِ اعظم نے واقعہ کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین اور قرار واقعی سزا یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے وزیراعظم نے کہا کہ شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں ،مشر پسند عناصر کی معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں انکی حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں ،شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،وزیرِ اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوان شب و روز ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں ،مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کر کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، بے گناہ افراد کو ناحق قتل کرنا انسانیت سوز جرم ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے دہشتگردی کے خلاف پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔