تہران(صباح نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شامخانی نے عراقی وزیرِ اعظم مصطفی الکاظمی کے گھر پر قاتلانہ ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔
علی شامخانی نے کہا کہ عراقی وزیراعظم پر حملے کی کوشش ایک نئی بغاوت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نئی بغاوت کی معلومات غیر ملکی تھنک ٹینکس سے ہی ملنی چاہئے۔
واضح رہے کہ بغداد میں عراقی وزیرِ اعظم مصطفی الکاظمی کے گھر پر قاتلانہ ڈرون حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق حملہ ایسے وقت کیا گیا جب 10 اکتوبر کے انتخابی نتائج کے خلاف مظاہرین احتجاج کر رہے تھے۔