کشمیر مسلسل زخم کھا رہا، مسجد اقصی یہودی کے قبضے میں ہے ۔ عالم اسلام کے حکمرانوں کو مجرمانہ غفلت ترک کرنا ہوگی،لیاقت بلوچ

اسلام آباد(صباح نیوز) ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان و یوم القدس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیر مسلسل زخم کھا رہاہے مسجد اقصی یہودی کے قبضے میں ہے ۔ عالم اسلام کے حکمرانوں کو مجرمانہ غفلت ترک کرنا ہوگی،

مقررین نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی تنہا نہیں ہیں،جمعتہ الوداع کے موقع پر  یوم القدس کو پاکستان میں جوش وجذبہ سے منایا جائے گا۔ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان و یوم القدس سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ،اسلامی تحریک پاکستان کے نائب صدر عارف حسین واحدی ،تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل ودیگر نے شرکت کی ۔

ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ ماہ رمضان کاآخری عشرہ ہے یہ ہمارے لیے بخشش کا ذریعہ بنادے، 27رمضان کو یوم آزادی پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے اور 27 رمضان کو ہی یوم القدس منایا جاتا ہے ۔ پاکستان کی آزادی نظریہ کی بنیاد پر ہے برصغیر کے مسلمانوں کو پتہ تھا کہ کس علاقے میں ملک بننے گا اور کن کو اپنے علاقے چھوڑنے پڑیں گے مگر انہوں نے قائداعظم پر اعتماد کیا ۔آزادی بہت بڑی نعمت ہے ۔تحریک پاکستان کے قائدین اور علما نے سب سے پہلے قرارداد مقاصد پر اتفاق رائے کیا ۔ آئین کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا گیا ۔ اسلامی نظام کے لیے علما نے 22 نکات دیئے ہیں۔  آج پاکستان کو معاشی  سیاسی اور سائنسی علم میں بھی مستحکم ہونا چاہیے تھا مگر آج افراتفری اور فساد ہے عوام کو عزت جان کا تحفظ نہیں ہے وفاق کے ساتھ صوبے شکایات کررہے ہیں آئین کہتا  ہے کہ اس کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے جو نہیں بلایا جارہاہے ۔ اچھی بات ہر کوئی کرتا ہے مگر فیصلے کے وقت نظریات کو ملیہ میٹ کردیتا ہے ۔  ملک میں سیاسی عدم استحکام سیاسی انتشار ہے عوام کے فیصلے کے خلاف فیصلے کئے گئے ۔ سیاسی استحکام ہوگا تو وزیراعظم کی عزت ہوگی ۔ امریکہ برطانیہ اور اسرائیل کا شیطانی گٹھ جوڑ ہے ماضی میں سب سے غلطیاں ہوئی ہیں  پاکستان کی ضرورت ہے کہ آئین پر عمل ہو وسائل کی منصفانہ تقسیم کی جائے ۔ اسٹیبلشمنٹ یہ عوام کو طشتری میں رکھ کر نہیں دے گی عوامی لیڈرشپ کو اکٹھا ہونا ہوگا ۔ اس طرح ملک کو بحرانوں سے نکالاجاسکتا ہے ۔ کشمیر مسلسل زخم کھا رہاہے مسجد اقصی یہودی کے قبضے میں ہے ۔ مسلمان بزدلی کی وجہ سے اسرائیل کو تسلیم کررہے ہیں جبکہ فلسطینیوں نے قربانی دے کر اس کو روکا ہے ۔ عالم اسلام کے حکمرانوں کو مجرمانہ غفلت ترک کرنا ہوگی ۔ آج امریکہ صرف سپر پاور نہیں. ہے ترکیہ میں امریکہ ایک نئی فساد برپا کر رہا ہے ۔ یوم القدس پاکستان میں جوش وجذبہ سے منایا جائے گا ۔ فلسطینی تنہا نہیں ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ چیئرمین البصیرہ ڈاکٹر علی عباس نے سیمینار  میں آنے والے  مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ہمیں مظلوموں کی مدد کے لیے نکلنا ہوگا ۔اسرائیل ناجائز ریاست ہے رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے ۔

اسلامی تحریک پاکستان کے نائب صدر عارف حسین واحدی نے کہاکہ  ملی یکجہتی کونسل نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ پاکستان کا قیام دنیا اسلام کے لیے بڑا واقعہ تھا اس وقت مسلمان ایک تھے کوئی فرقہ واریت نہیں تھی لیکن دشمن اسلام نے اسرائیل کو قائم کیا۔ اس کی وجہ سے عالم اسلام بے چین ہے ۔ امریکہ اور برطانیہ پاکستان کا کبھی اچھا نہیں سوچتے ہیں ۔آج پاکستان میں فرقہ واریت عروج پر ہے پاکستانیوں کو آپس میں لڑیا جارہاہے۔  پاکستان میں لوگوں کو گرفتار کرنے سے پاکستان مضبوط نہیں ہوگا اس سے ملک کمزور ہورہاہے ۔ غزہ میں لوگ شہید ہورہے ہیں مگر عالم اسلام میں احساس نہیں ہے ۔ امریکہ پاکستان کا دشمن ہے ۔ اسرائیل جانے والے پاکستانی وفد کے خلاف آج قرارداد منظور کی جائے حکمران اس کا جواب دیں ۔حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے جو ایسا کہتا ہے وہ اسرائیل کی زبان بولتا ہے ۔

تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبدعبداللہ گل نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں کفر کو ایک چیلنج کا سامنا ہے یہ نظریاتی جنگ ہے بھارت اور اسرائیل کا کٹھ جوڑ سب کے سامنے آگیا ہے اسرائیل نے جس طرح فلسطین میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا ہے اس طرح بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے ۔گریٹر اسرائیل کا نقشہ پیش کردیا ہے جس پر سعودی عرب کو بھی تشویش ہے ۔ کیونکہ سعودی عرب بھی اس میں شامل ہے۔ ایران کی طاقت کو ختم کیا جارہاہے تاکہ قبلہ اول کا تحفظ نہ کیاجاسکے ۔ صوبہ کے پی کے اور بلوچستان میں حالات خراب ہوگئے ہیں ۔معاملات خطرناک ہوگئے ہیں۔پاکستان کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے لالی پاپ دیا جارہاہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف متحد ہوکر آواز بلند کرنی ہوگی۔

 ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے کہاکہ پاکستان میں عید کی تیاری چل رہی ہے اور دوسری طرف امت مسلمہ کے لوگوں کو جانوروں کی طرح ذبح کیا جارہاہے،غزہ میں لوگ بھوکے پیاسے ہیں ہمیں روزہ میں بھی ان کا احساس نہیں ہے تو ہمارے روزہ کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ دشمن کی کوشش ہے کہ پاکستان کے میڈیا میں اسرائیل پر بات شروع ہوجائے جس کے لیے وہ لوگوں کو خرید رہاہے جنگ کا بڑا میدان آج نظریاتی ہے ۔نظریاتی جنگ ہارنے والے کبھی جیت نہیں سکتے ہیں۔  نائب صدر ملی یکجہتی کونسل  مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہاکہ ہمیں غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔ فلسطینی قبلہ اول کی آزادی کے لیے جانیں دے رہے ہیں۔