پاکستان خطے میں امن کیلئے دنیا کے ساتھ آگے بڑھنے کاخواہاں ہے:معید یوسف


اسلام آباد(صباح نیوز)قومی سلامتی کے مشیرڈاکٹرمعیدیوسف نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن اورترقی کو فروغ دینے کے لئے دنیا کے ساتھ آگے بڑھنے کاخواہاں ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان تجارت او ر دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے روس کے صدرولادی میرپیوٹن سے تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ترقی پذیرممالک کو بتایا ہے کہ پاکستان تجارتی مقاصدکے لئے وسطی ایشیا کی ریاستوں تک رسائی کے لئے افغانستان سے راہداری کی سہولت کاخواہاں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو روس، چین اور دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کاحق حاصل ہے۔بھارت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے بھارت کو قائل کرنے کے لئے ہرملک کاخیرمقدم کرے گا۔