عبرانی اخبار ”یدیعوت احرونوت” میں شائع ہونے والی خبردرست نہیں، حماس

غزہ (صباح نیوز) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے عبرانی اخبار ”یدیعوت احرونوت” میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بات چیت روک دی گئی ہے یا معطل کر دی گئی ہے۔

فرینڈز آف فلسطین پاکستان کے مطابق تحریک نے واضح کیا ہے کہ وہ ابھی بھی مذاکرات کے عمل کا حصہ ہے اور بھرپور ذمہ داری کے ساتھ ثالثوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ حماس ”ویٹکوف”کی تجویز اور دیگر پیش کردہ امکانات پر بات چیت کر رہی ہے جس کے نتیجہ میں ایک کامیاب ڈیل تک پہنچ سکے تاکہ قیدیوں کی رہائی، جنگ کے خاتمے اور انخلا کے حوالے سے ایک حتمی لائحہ عمل تک پہنچ سکے ۔