دوحہ (صباح نیوز) امیر انصار الامہ پاکستان مولانا فضل الرحمن خلیل نے حماس کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد مشعل سے ملاقات کی ہے ۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب غزہ میں اسرائیلی جارحیت انتہا کو پہنچ چکی ہے، ہزاروں معصوم شہید ہو چکے ہیں، اور مسجد اقصی کی بے حرمتی جاری ہے، جبکہ دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔اس ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورتحال، امت مسلمہ کی ذمہ داری، اور عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلسطینی قیادت نے پاکستانی عوام اور علمائے کرام کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر خالد مشعل فلسطینی جدوجہد کے ایک مضبوط ستون ہیں، جنہوں نے ہمیشہ اسرائیلی جبر کے خلاف ڈٹ کر مزاحمت کی۔ اس ملاقات نے عالمِ اسلام کو یہ پیغام دیا کہ فلسطین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔یہ وقت زبانی بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کا ہے۔ اگر مسلم قیادت متحد ہو جائے، تو فلسطین کی آزادی زیادہ دور نہیں۔ ان شا اللہ، ایک دن قبلہ اول صہیونی تسلط سے آزاد ہوگا۔اللہ تعالی فلسطین کو آزادی نصیب کرے اور امت مسلمہ کو بیدار ہونے کی توفیق دے۔