دمشق(صباح نیوز) درعا کے سرحدی گاؤں ویا میں آزادی کے متوالے مسلح اہلِ شام اور قابض صہیونی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں قابض فوج پسپا ہونے پر مجبور ہو گئی۔
فرینڈز آف فلطین کے مطابق اس معرکے میں سات نہتے شہری شہید ہو گئے، جبکہ قابض اسرائیلی افواج نے سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساکنانِ ویا کو محض دو گھنٹے میں مکمل انخلا کا الٹی میٹم دے دیا۔یہ گاؤں اردن-شام سرحد سے محض 2 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جہاں قابض فوج کی جارحیت ایک کھلی جنگی جرم کی مثال ہے۔
درعا کے بہادر عوام اپنی سرزمین کے دفاع میں سینہ سپر ہیں، اور یہ معرکہ خطے میں صہیونی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی ایک نئی داستان رقم کر رہا ہے