نیویارک (صباح نیوز)ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو اپنی ہی کمپنی ایکس اے آئی کو تینتیس ارب ڈالر میں فروخت کردیا۔ڈیل کے بعد ایلون مسک کی نئی کمپنی ایکس اے آئی،اسی ارب ڈالر کی کمپنی بن گئی،
سابق ٹویٹر کو ایلون مسک نے دو ہزار بائیس میں چوالیس ارب ڈالر میں خریدا تھا،دوسری جانب امریکی عدالت نے ایلون مسک کی دھوکہ دہی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
ٹویٹر کی خریداری سے پہلے سوشل میڈیا پر بیانات اورشیئرکی خریداری کو خفیہ رکھنے پر امریکی ارب پتی کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔