لاہور(صباح نیوز)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں اقلیتوں کو خاص مقام حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں چیئرمین پاکستان ہندو ورشپ کونسل منور چند اور سنہلیہ ملہوترا کی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کا مقصد دونوں ہندو رہنما ؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ، راجہ پرویز اشرف نے دونوں ہندو رہنمائوں کو پارٹی میں شامل کرتے ہوئے ان کو پارٹی پرچم پہنائے۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں اقلیتوں کو خاص مقام حاصل ہے، ہم پارٹی میں میں ہندو رہنمائوں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ، فائزہ ملک ، میاں ایوب،فرخ مرغوب اور ذیشان شامی بھی موجود تھے۔