رحمن ملک طویل عرصے تک وزیر داخلہ کے منصب پر فائز رہے


اسلام آباد (صباح نیوز) رحمن ملک پاکستان کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک وزیر داخلہ کے منصب پر فائز رہے ۔

کورونا وائرس کے باعث انتقال کر نیوالے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی عمر 70 برس تھی اور وہ کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے انہیں دیگر طبی مسائل کا بھی سامنا تھا۔ سابق وزیر داخلہ 12 دسمبر کو پیدا ہوئے، ان کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔

رحمن ملک پاکستان کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک وزیر داخلہ کے منصب پر فائز رہے۔ رحمان ملک پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کے رکن تھے، وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ رہے۔