اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کا ‘ایکس’ پر بیا ن قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ پی ٹی آئی کی سیاست کے عین مطابق ہے۔
سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صرف یہی جماعت ایک سزایافتہ قیدی سے ملاقات کی ضد کو 93 ہزار پاکستانیوں کا خون پینے والی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی بنانے پر ترجیح دے سکتی ہے۔ قیدی بھی وہ جس نے وزیر اعظم ہوتے ہوئے بھی کبھی قومی سلامتی کے کسی پارلیمانی فورم میں شرکت نہیں کی۔