نون لیگ کا پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف اور صدر پاکستان مسلم لیگ( ن) میاں محمد شہباز شریف نے اسلاآباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مریم اورنگزیب اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کی طرف سے پٹیشن دائر کی جائے گی۔

ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے میڈیا، اظہار رائے کی آزادیوں کے خلاف قانون قانون جو چیلنج کرنے کے لئے پٹیشن تیار کر لی .

پاکستان مسلم لیگ(ن)نے حکومت کی جانب سے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا۔