پاکستان کے راستے افغانستان کو بھارتی گندم اور ادویات کی فراہمی کی غیرمعمولی اجازت


اسلام آباد (صباح نیوز)حکومت پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارت کی طرف سے افغانستان کے لئے پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی امداد کی اٹاری ،واہگہ سے طورخم تک پاکستان کے راستے فراہمی کی غیرمعمولی بنیادوں پر اجازت دینے سے اتفاق کیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان کے لئے ہر طرف سے انسانی ہمدردی کے تحت امداد کی احسن انداز میں ترسیل کے لئے قریبی اشتراک عمل استوار کئے ہوئے ہے۔

امدادی سامان پر مشتمل 41 افغان ٹرک جو طورخم سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے، اٹاری، واہگہ سے بھارتی گندم کی کھیپ لاد کربدھ کو افغانستان واپس روانہ ہو ئے۔