پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے جامعہ کشمیر کے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا

 مظفر آباد(صباح نیوز)  معروف ماہر تعلیم اور بہترین منتظم، پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری  نے باضابطہ طور پر یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی، مظفرآباد کے وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنا چارج سنبھال لیا۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ، انتظامیہ اور دیگر عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ادارہ مزید ترقی کرے گا۔چارج سنبھالنے کے بعد، پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے کہا کہ میں اللہ رب العالمین کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے،

پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے کہا کہ  مختصر عرصہ کیلئے اس اہم تعلیمی ادارے کی قیادت کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یونیورسٹی کو ایک عالمی معیار کی تحقیقی اور تدریسی درسگاہ بنانے کیلیے بھرپور محنت کروں گا۔وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے مزید کہا کہ مجھے جتنا وقت ملا ہے اس عرصے میں جدید تحقیق، معیاری تدریس اور عملی تربیت کے ذریعے طلبہ کو بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ اس شعبے میں مثر کردار ادا کرسکیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی معیار کو مزید بلند کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری کو جامعہ کشمیر کے وائس چانسلر کا چارج سنبھالنے پر جامعہ کشمیر کے مخلتف شعبوں کے طلبہ رئیس جامعہ سے ملاقات کرکے اپنے نئے وائس چانسلر کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔