سرگودھا (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کہا ہے کہ حکومت پاکستانی حجاج کو مکہ اور مدینہ المنورہ میں بہترین خدمات دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہیں، سعودی حکومت کی منتخب اداروں کے ساتھ ملکر حج کے تمام امور سر انجام دنیے اور انکو مانیٹرنگ کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائے رہے ہیں ،سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار حجاج کیلئے بیت اللہ اور مسجد نیوی کے قریب رہائشی عمارتوں معاہدہ ہوگیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ایگزیگیٹو ممبر محمد مختار عالم سے اسلام آباد میں بات چیت کرتے ہوئے کیا،سردار محمد یوسف نے کہاکہ سرکاری حج سکیم کے تحت امسال 90 ہزار ججاج کرام حج کی سعادت حاصل کرینگے،جن کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،
سعودی حکومت کی منظور شدہ کمپنیوں کے ساتھ ائیرپورٹ سے مکہ، مدنیہ المنورہ،منی ،مزدلفہ ،عرفات اور واہسی ائیرپورٹ تک کے انتظامات، ججاج کرام کی نزدیک ترین رہائشی بلڈنگ،ججاج کرام کو حج کے ایام میں کھانے کیلئے پاکستانی کھانوں کی فراہمی کیلئے بہترین انتظامات کئے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی واضح ہدایت ہے کہ کم خرچ میں حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائے،سابق ایگزیگیٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد مختار عالم نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور محمد سردار یوسف کو بتایا کہ عمرہ زائرین کے حوالے سے حائل مسائل پر جامع گفتگو کی اور ایران،عراق کی زائرین کو بھی درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر وقاقی وزیر نے انکے مسائل کوجلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔