لاہور(صباح نیوز)اسرائیل کو سنٹرل کمانڈ میں منتقل کرنا ا مریکہ کی بدنیتی کا مظہر ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی ۔ انھوں نے کہا کہ قائداعظم اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دے چکے ہیں۔
علاوہ ازیں اسرائیل فلسطینیوں پر جو ناقابلِ بیان ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہے۔ اِس پس منظر میں پاکستان کو امریکہ کی سرپرستی میں منعقدہ 18 روزہ بین الاقوامی میری ٹائم مشقوں میں اسرائیل کی شرکت کو جواز بنا کر ان مشقوں کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے تھا جو وہ دوسرے 60 ممالک کے ساتھ مل کر کر رہا تھا۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اس وقت روس کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ یوکرائن کی وجہ سے امریکہ اور یورپ کی روس سے کشیدگی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِسی موقع پر پاکستان اگر کی جنگی مشقوں کا بائیکاٹ بھی کر دیتا تو پاکستان کی اسرائیل کے وجود کی نفی کی پایسی اور امریکہ کو الوداع کہنے کا موقف کھل کر دنیا کے سامنے آجاتا۔ حقیقت یہ ہے کہ نظریاتی بعد کی وجہ سے اسرائیل اور پاکستان فطری دشمن ہیں لہذا کبھی کسی سطح پر بھی ان کا قرب ناقابلِ تصور ہے۔