بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے شمالی شہرجنین اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین میں دیر ابو ضعیف کے مقام پر تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔شمال مشرقی جنین میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے محمد موید یاسین، ھلال بدر یاسین اور سلام ایاد یاسین کو حراست میں لے لیا۔
ادھر شمال مغربی بیت المقدس میں قابض فوج نے قطنہ کے مقام سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قطنہ سے گرفتار ہونیوالے فلسطینی کی تعداد یوسف محمد شماسنہ کے نام سے کی گئی ۔