حماس کا اقوام متحدہ کو فلسطینیوں کی حمایت میں قرارداد منظور کرنے پر خراج تحسین


غزہ  (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کرنے کے تحسین کی۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں فلسطینی عوام کے حق کی توثیق کی کہ فلسطینیوں کو اپنے وطن کی مکمل آزادی اور حق واپسی کے حصول کا حق ہے۔ترجمان نے کہا کہ فلسطینی قوم یہ حق حاصل ہے کہ وہ قابض دشمن کے خلاف ہرقسم کی مزاحمت کے ذریعے اسے اپنے ملک سے بے دخل کریں اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اقدمات کریں۔

قاسم نے ان ممالک کاخیر مقدم کیا جنہوں نے فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ووٹ دیا۔